ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بازا ر کی رونق واپس ، سنسیکس میں 140پوائنٹ کا اضافہ

بازا ر کی رونق واپس ، سنسیکس میں 140پوائنٹ کا اضافہ

Mon, 03 Sep 2018 22:09:16    S.O. News Service

ممبئی ،03؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ستمبر ماہ کے پہلے کاروباری دن شیئر بازارنے کھلتے ہی سنچری لگا دی۔ پیر کے روز بامبے اسٹاک ایکسچینج کے بی ایس سی سنسیکس اور نفٹی میں خریداری حاوی رہی۔ سرمایہ کاروں کے اچھے رجحانات اور کاروباری موڈ نے مارکیٹ کو تیز کرنے کا کام کیا۔

صبح کے سیشن میں برتری کے ساتھ کھلتے ہی سنسیکس 140 پوائنٹس یعنی 0.36 فیصد اور نفٹی 31.20 پوائنٹس یعنی 0.27 فیصد کی برتری حاصل کر چکے ہیں۔ نفٹی 11711.70 پوائنٹس پر اورسنسیکس 38784.50 پوائنٹس پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ فی الحال بامبے ا سٹاک مارکیٹ کا 30 شیئروں والا اہم انڈیکس سنسیکس 38784.50 پوائنٹس (139.43 پوائنٹس یا 0.36 فیصد)، ایس اینڈ پی بی ایس ای 100 انڈیکس 12062.24 پوائنٹس (45.27 پوائنٹس یا 0.38 فیصد)، ایس اینڈ پی بی ایس ای کا مڈکیپ انڈیکس 16976.30 پوائنٹس (94.97 پوائنٹس یا 0.56 فیصد )، ایس اینڈ پی بی ایس ای اسمال کیپ انڈیکس 17298.69 پوائنٹس (105.49 پوائنٹس یا 0.61 فیصد) اور ایس اینڈ پی بی ایس ای5059.93 200 پوائنٹس پر 18.95 یا 0.38 فیصد کی تیزی کے ساتھ سبز نشان پرکاروبارکر رہے ہیں۔ وہیں این ایس ای کا 50شیئروں والا اہم انڈیکس نفٹی بھی 31.20 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 11711.70 کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔

پیر کے روز بی ایس ای سنسیکس پراساہی انڈیا کے شیئرس میں 6.79 فیصد، بامبے برماہ کے شیئرس میں 4.98 فیصد، وپرو کے شیئر میں 4.86 فیصد اور ایل ٹی ٹی ایس کے حصص کی قیمت 4.84 فیصد تک مضبوط ہو چکے ہیں، جبکہ بال کرشن کے حصص کی قیمتوں میں 6.20 فیصد، کرلوسکر انجن کے حصص 3.78 فیصد، اشوکا کے حصص 3.60 فیصد اور ڈی ایل ایف کے حصص 3.04 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح نفٹی میں کاروبار کر رہی کمپنیوں میں وپرو کے حصص 4.90 فیصد، آئشر موٹرز کے حصص 2.18 فیصد، ڈاکٹر ریڈیز کے حصص 2.07 فیصد، لوپن کے حصص 2.00 فیصد اور اڈانی بندرگاہوں کے حصص کی قیمت میں 1.77 فیصد کی برتری حاصل ہوئی ہے۔ حالانکہ نفٹی پر الٹرا کیم کمپنی کے شیئرس 1.38 فیصد، گیل کے شیئرس 0.99 فیصد،کوٹک بینک کے حصص 0.80 فیصد، ہندیونیلیور کے شیئرس 0.74 فیصد اور گراسم کے حصص 0.70 فیصد گرکرر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔

ستمبر مہینے کے پہلے تجارتی دن ایشیائی مارکیٹوں میں سستی نے گھریلو بازاروں کو متاثر نہیں کیا۔ پیر کے روز ابتدائی کاروبار میں سنسیکس اورنفٹی کی رفتار تیز نظر آئی ۔ آئی ٹی، آٹو اور فارما کے شیئر وں میں خریداری حاوی رہی جس سے بازار میں بڑھت دیکھی جا رہی ہے۔ نفٹی کا آئی ٹی انڈیکس 1 فیصد بڑھ گیا ہے، جبکہ نفٹی کے آٹو انڈیکس میں بھی 0.48 فیصد کی برتری درج کی گئی ہے۔ فارما انڈیکس 0.65 فی صد کے اضافہ کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہا ہے۔ اب تک کے کاروبارمیں پرائیویٹ بینکوں پر فروخت کا دباؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے پرائیویٹ بینکوں کے شیئروں میں 0.02 فیصد کی معمولی کمزوری دیکھی جا رہی ہے۔ بینک نفٹی 28055 پوائنٹس پر تجارت کر رہا ہے۔ حالانکہ نفٹی ریلٹی اوراینرجی انڈیکس اسٹاک کمزور رہے ہیں۔نفٹی ریلٹی انڈیکس 1.7 فی صدگر گیا ہے۔ 


Share: